اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اڈیشہ میں بی جے پی کو دھچکا، وجے اور دلیپ نے دیا استعفیٰ

اڈیشہ میں بھارتہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شدید دھچکا لگا ہے جہاں دو قدآور رہنما، وجے مہاپاترا اور راؤکیلا سے رکن اسمبلی اور سابق مرکزی وزیر دلیپ رائے نے جمعہ کے روز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

دونوں رہنماؤں نے ریاست کے پارٹی عہدیداروں کو اندھیرے میں رکھا اور مشترکہ طور پر دستخط شدہ خط براہ راست پارٹی صدر امت شاہ کو ارسال کر دیا۔ ریاست کے رہنماؤں کے نظر انداز کرنے کے سبب گذشتہ دو برس سے دونوں لیڈروں نے پارٹی سے دوری بنا لی تھی۔

مہاپاترا نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ 2009 میں جلد بازی میں بی جے پی شامل ہونے کا فیصلہ کرکے انہوں نے غلطی کی تھی۔ رائے نے ٹویٹ کیا،’بے حد دکھ کے ساتھ میں نے اسمبلی رکنیت کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی رکنیت کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بعد ازاں اسمبلی اسپیکر امات نے صحافیوں سے کہاکہ مسٹر رائے نے ان کے کمرے میں آکر ان سے ملاقات کی اور انھیں اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ انہوں نےمزید کہاکہ رائے نے اسعفیٰ کی تمام ضابطوں پر عمل کیا ہے اورا نہوں نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی نے مسٹر رائے کے اسعفیٰ کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ اس بابت الیکشن کمیشن کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close