اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اپوزیشن کا گٹھ بندھن ایک ڈھکوسلا ہے، اترپردیش میں 74سیٹیں جیتیں گے: امت شاہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے جمعہ کو انتخابی بگل بجاتے ہوئے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے مابین اتحاد قائم کرنے سے متعلق بات چیت کا مذاق اڑا یا اور کہا کہ بھگوا پارٹی ایک بار پھر اترپردیش میں واضح اکثریت سے فتح حاصل کرے گی۔

بی جے پی کے قومی صدر نے یہاں رام لیلا میدان میں منعقد پارٹی کے قومی اجلاس میں صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں ہماری سیٹوں کی تعداد (لوک سبھا سیٹ ) بڑھ کر 74ہوسکتی ہے لیکن 72 تک کبھی نہیں آئے گی۔ مسٹر شاہ نے کہا ’’یہ گٹھ بندھن ایک ڈھکوسلا ہے۔‘‘ گٹھ بندھن پر تندوتیز حملہ انھوں نے ایسے وقت کیا ہے جب سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی سنیچر کے روز اپنے اتحاد کا اعلان کرسکتے ہیں۔

مسٹر شاہ نے کہا، ’’2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے ملک کی سب سے گھنی آبادی والی اس ریاست میں 71سیٹیں جیتی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے لیے فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔‘‘

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close