تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اپنے وزیروں کے بیرونی دورے کی منسوخی پر کیجریوال نے مودی کو نشانہ بنایا

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے دو وزراء کا بیرون ملک دورہ منسوخ کر دیئے جانے کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو آج کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا۔ مسٹر کیجریوال نے اسے مرکزی حکومت کی جانب سے کی جانے والی ‘گندی سیاست’ کا حصہ قرار دیا۔

وزیر اعلی نے آج صبح ٹویٹ کر کے کہاکہ "وزیر اعظم کے بیرونی دورے کا موازنہ عام آدمی پارٹی ( اےاے پی ) کے وزراء کے دوروں سے کیا جانے لگا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے وزراء کے بیرونی دوروں سے ملک کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے، لیکن مسٹر مودی کے دورے سے ملک کو کیا حاصل ہوا- رافیل؟ ”

مسٹر کیجریوال نے جمعہ کے روز بھی اس سلسلے میں وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے وزیروں منیش سسودیا اور ستیندر جین کے بیرون ملک دورے کومودی حکومت نے منسوخ کر دیاہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اپنے دو وزراء کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دینا کچھ اور نہیں بلکہ گندی سیاست کا حصہ تھا۔

مسٹر جین کو آسٹریلیا میں محلہ کلینک کے بارے میں لیکچر دینا تھا، جبکہ مسٹر سسودیا کو آسٹریا میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں ہنسی خوشی سے متعلق کلاس کے بارے میں خطاب کرناتھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close