تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

اپنے خلاف مقدمات پر حافظ سعید پہنچا عدالت

پاکستان میں رہائش پذیر ممبئی بم دھماکہ اور متعدد دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملوث دہشت گرد، کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق حافظ سعید، عبدالرحمان مکی، امیر حمزہ اور محمد یحییٰ عزیز سمیت 7 درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر محکمہ انسداد دہشت گرد (سی ٹی ڈی) کو فریق بنایا۔ اپنی عرضی میں حافظ سعید اور دیگر نے کہا کہ ان پر درج ایف آئی آر ختم کی جائیں۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حافظ سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، ان کا القاعدہ یا ایسی کسی تنظیم سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ریاست کے خلاف اقدامات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں، انڈین لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے بیان حقائق کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید اور ان کے دیگر 6 ساتھیوں کے خلاف لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے اور دہشت گردی میں ملوث کے الزامات میں مقدمات درج کیے ہیں۔ اس پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close