تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اپنی آمدنی کا ایک چوتھائی ادب اور ثقافت پر خرچ کریں: جاوڈیکر

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے لوگوں سے اپنی آمدنی کا ایک چوتھائی حصہ آرٹ اور ثقافت پر خرچ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں میں ایک خوشبو ہوتی، اس کو پڑھ کر لطف آتا ہے اور اس سے زندگی خوشگوار ہوتی ہے۔

مسٹر جاوڈیکر نے آج یہاں پرگتی میدان میں 27 ویں عالمی کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی دیکھنے اور اخبارات پڑھنے کے باوجود کتابوں کے مطالعہ کی چاہت ختم نہیں ہوتی اور کتابوں سے نہ صرف نئے نئے نظریات اور خیالات سے آگاہی ہوتی ہے بلکہ اس سے زندگی مکمل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتابوں کی دنیا ہی الگ ہوتی ہے۔ کتابوں میں ایک خوشبو ہوتی، اس کو پڑھ کر لطف آتا ہے۔ اس سے نئی جہت ملتی ہے اور نئے خیالات بھی ملتے ہیں۔ ابتدا میں ایسا لگا کہ ٹی وی آنے کے بعد لوگ کتابوں کو بھول جائیں گے لیکن لوگ اسے نہیں بھولے۔ کتابوں کی مانگ بڑھتی رہی۔ کنڈل کے بعد آڈیو بکس بھی آئے لیکن کتابوں کی چاہت کم نہیں ہوئی۔ ہم کتابویں کے بغیر رہ نہیں سکتے۔ ملک میں کتابوں کی مانگ کم نہیں ہوئی بلکہ روز بروزبڑھتی ہی جا رہی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close