اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی کل سے عوام کیلئے کھول دی جائے گی

سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی راج گھاٹ احاطے میں بنی سمادھی ’سدیو اٹل‘ ان کی جینتی پر کل سے عام کوگوں کیلئے کھول دی جائے گی۔

مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ’سدیو اٹل سمادھی‘مسٹر واجپئی کی مجموعی شخصیت تعارف کرائے گی۔ اس میں ان کی شاعری، انسانی اور شاندارقیادت کی عکاسی کی گئی ہے۔ یہ سمادھی نو مربع گرینائٹ کی کالی پتھروں سے تیار کیا گیا ہے، جو ’نورس‘، ’نورتن‘ اور ’نوگره‘ کی علامت ہیں۔ تمام پتھروں کو کمل کے سائز میں رکھا گیا ہے۔

ہرپتھر کے اوپری حصہ کے وسط میں ایک ‘دیپک’ بنایا گیا ہے۔ سمادھی کے چاروں طرف نو دیوار بنائی گئی ہیں جن پر مسٹر واجپئی کی نظمیں لکھی گئی ہیں. مزار کی تعمیر میں ملک کے مختلف حصوں سے لائے گئے پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے جو’تنوع میں اتحاد‘ کی علامت ہیں‘۔ سمادھی کی تعمیر اٹل میموریل ٹرسٹ سوسائٹی نے کرائی ہے۔ اس سوسائٹی میں لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، لال جی ٹنڈن، او پی کوہلی، وجوبھائی رودابھائی والا، وجے کمار ملہوترا، رام لال اور رام بہادر رائے شامل ہیں۔ سمادھی کی تعمیر پر کل 10.51 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close