اترپردیشتازہ ترین خبریں

اٹاوہ میں درندگی: پانچویں جماعت کی طالبہ سے عصمت دری

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بسرہرا علاقے میں گھر سے باہر لگے ہیڈپائپ سے پانی بھرنے گئی پانچویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کئےجانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ نوجوان بچی کو زبردستی اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ سات جولائی کو دس سالہ پانچویں جماعت میں زیر تعلیم بچی دوپہر میں گھر سے کچھ دوری پر لگے ہینڈ پمپ سے پانی لینے گئی تھی۔ تبھی گاؤں ہی کے رہنے والا ایک نوجوان بچی کو بہلا کر اپنے گھر لے گیا۔اور بچی کی منھ میں کپڑا ٹھونس کا اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔ واپس آکر بچی نے پوری آپ بیتی اپنے والد ہ سے کہہ سنائی۔ ماں نے والد کو پوری بات بتائی۔

متاثرہ کے والد نے تھانہ پہنچ کر پورے معاملے کی شکایت کی۔ تھانہ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے گاؤں جاکر پورے معاملے کی چھان بین کی۔ چھان بین کے دوران پولیس کو پتا چلا کہ ملزم واقعہ کے دن سے ہی فرار ہے۔ پولیس نے بچی کا طبی معائنہ کرا کے اسے گھر واپس بھیج دیا۔ پولیس کو ملزم نوجوان کی تلاش ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close