تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

’آپ‘ نے ہریانہ کےلئے3 امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان

فریدآباد (انور حسین جعفری)
ہریانہ میں کانگریس کے ساتھ عام آدمی پارٹی، جے جے پی کا اتحاد ہوتا نظر آ تا دیکھ اور جن نائک جنتا پارٹی کے ساتھ عام آدمی پارٹی کا 7-3 پر اتحاد ہونے سے ’آپ‘ نے ہریانہ کے اپنے تینوں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ریاستی کنوینر اور کابینہ وزیر گوپال رائے نے آج ہریانہ کے تین لوک سبھا سیٹوں کےلئے ’آپ‘ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ جن میں ہریانہ کی 10 لوک سبھا سیٹوں میں سے فرید آباد، کرنال اور انبالہ لوک سبھا سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ فرید آباد لوک سبھا سیٹ سے عام آدمی پارٹی نے پارٹی کے ہریانہ پردیش کنوینر نوین جے ہند کو امیدوار بنایا ہے۔ جے ہند ہریانہ میں طلباء تحریک کی سیاست میں فعال ہیں اور لوک پال تحریک کے وقت سے ہی اس پوری مہم سے منسلک رہے ہیں۔

انبالہ لوک سبھا سیٹ سے عام آدمی پارٹی نے زمین پرتھوی راج کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جوکہ پیشہ سے آئی پی ایس افسر رہے ہیں اور ڈی جی پی کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ سماجی دلت تحریکوں میں طویل فعال کردار ادا کیا ہے۔ کرنال لوک سبھا سے عام آدمی پارٹی نے ایڈوکیٹ کرشن کمار اگروال کو امیدوار بنایا ہے۔ کرشن کمار اگروال پانی پت ڈسٹرکٹ کورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں، وہ اگروال تنظیم کے قومی نائب صدر ہیں اور اپنے معاشرے کے فلاحی کاموں میں سرگرمی کے ساتھ عام آدمی پارٹی کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

گوپال رائے نے بتایا کہ یہ تینوں امیدوار منگل 23 اپریل 2019 تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیند ضمنی انتخابات کی طرح ہی اب ہریانہ کی 10 لوک سبھا سیٹوں پر عام آدمی پارٹی اور جے جے پی کے امیدوار پورے دم خم سے الیکشن لڑیں گے اور بی جے پی کو شکست دینے کا کام کریں گے۔

دہلی کے لوک سبھا انتخابات پر بات کرتے ہوئے گوپال رائے نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے مغربی دہلی لوک سبھا امیدوار کی نامزدگی ہو چکی ہے۔ 20 تاریخ کو تین دیگر لوک سبھا، مشرقی دہلی، چاندنی چوک اور مغربی دہلی لوک سبھا کےلئے نامزدگی داخل کرنا تھا، عام آدمی پارٹی نے کانگریس کا حقیقی کردار عوام کے سامنے لانے کےلئے نامزدگی پروگرام ملتوی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانجھی حکمت عملی کے تحت آپ اور جے جے پی مل کر ہریانہ میں انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close