اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آنند گری تمام الزامات سے بری، سڈنی عدالت نے بتایا منت گڑھت

سادھو سنتوں کی معروف تنظیم اکھاڑا پریشد کے قومی صڈر مہنت نریندر گری نے بدھ کو بتایا کہ آسٹریلیا کی ایک عدالت نے مذہبی یوگ گرو آنند گری پر دوخواتین کے ذریعہ ناشائستہ برتاؤ کا لگائے گئے الزاموں کو بے بنیاد اور منت گڑھت بتاتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔

مہنت گری نے بتایا کہ سڈنی عدالت نے آنند گری پر لگے سبھی الزاموں کو بے بنیاد اورمنت گڑھت پایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سڈنی پولیس نے معاملے کی گہرائی سے چھان بین کرنے کے بعد عدالت کو بتایا کہ آنند گری کے خلاف لگے سبھی الزام بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ عدالت نے پولیس کے ذریعہ جانچ کے کاغذات دیکھنے کے بعد اپنے فیصلے میں بے قصور قرار دیتے ہوئے لگائے گئے سبھی الزاموں سے باعزت بری کردیا ہے۔

مہنت نے بتایا کہ سڈنی عدالت نے آنند گری کا ضبط پاسپورٹ فوری رلیز کرتے ہوئے انہیں ہندوستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔ مسٹر گری نے بتایا کہ یوگ گرو اگلے ہفتے تک ملک واپس لوٹ آئیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ آنند گری پر آسٹریلیا کے سڈنی میں دو خواتین کے ذریعہ ناشائستہ سلوک کئے جانے کا الزام لگانے کے بعد عدالت نے ملک نہ چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔ وہ گذشتہ مئی میں اپنے مذہبی تبلیغ کے لئے سڈنی گئے تھے۔ جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close