Khabar Mantra
اپنا دیشدلی نامہسیاست نامہ

طاہر حسین نے دہلی فسادات کی ایف آئی آر منسوخ کرنے کا کیامطالبہ

(پی این این )

دہلی :دہلی ہائی کورٹ نے فروری 2020 کے دہلی فسادات کے مرکزی ملزم کارپوریشن کے سابق کونسلر طاہر حسین کی طرف سے دائر درخواست پر دہلی پولیس اور دیگر جواب دہندگان کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عرضی گزار نے شمال مشرقی دہلی تشدد کے سلسلے میں کھجوری خاص پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس معاملے میں جسٹس انوپ کمار مینڈیرٹا نے جمعہ کو دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ بنچ نے دہلی پولیس کو 4 ہفتے کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دہلی پولیس کے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر نے نوٹس قبول کرلیا۔ عدالت 25 جنوری 2023 کو اسی طرح کے تین دیگر مقدمات کے ساتھ درخواستوں کی سماعت کرے گی۔درخواست گزار طاہر حسین کے وکیل ایڈووکیٹ رضوان نے کہا کہ یہ درخواست ایف آئی آر کو کالعدم کے لیے ہے۔وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر فسادات، آتش زنی، عوام کو نقصان پہنچانے اور مجرمانہ سازش سے متعلق ہیں۔ انہوں نے مزید سوال کیا کہ اگر عرضی گزار پر دہلی فسادات کی ایک بڑی سازش کا الزام لگایا گیا ہے تو پھر اس پر فسادات سے متعلق دیگر معمولی/دیگر سازشوں کا الزام کیسے لگایا جا سکتا ہے۔

ایک اور بنچ نے اس معاملے کو 16 ستمبر کو چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کی ہدایت دی، یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ درخواست گزار کی طرف سے دائر دیگر درخواستیں جسٹس مینڈیراٹا کی عدالت میں زیر التوا ہیں۔ اس کے بعد یہ معاملہ جمعہ کو بنچ کے سامنے رکھا گیا۔طاہر حسین 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کی ایک بڑی سازش سے متعلق ایک کیس میں بھی ملزم ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے عمر خالد، شرجیل امام، صفورا زرگر اور دیگر ملزمان کے ساتھ یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔وہ آئی بی ملازم انکت شرما کے مبینہ قتل سے متعلق کیس میں بھی ملزم ہے۔ وہ فسادات سے متعلق کچھ دیگر مقدمات میں بھی ملزم ہے۔ وہ فسادات سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بھی ملزم ہے۔ اس کیس میں گرفتاری کے بعد سے وہ حراست میں ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close