اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آرٹیکل 371 کو کوئی ہٹا نہیں سکتا: امت شاہ

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعرات کو آرٹیکل 371 ہٹائے جانے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی ہٹا نہیں سکتا اور نہ ہی اسے ہٹانے کی کسی کی منشا ہے۔

مسٹر شاہ نے آج یہاں اروناچل پردیش کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگست میں جب آرٹیکل 370 ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، تو شمال مشرق میں بھی افواہیں اور غلط فہمیاں پھیلائی گئیں کہ 370 کے ساتھ ہی 371 کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا،’’میں آج پورے شمال مشرق کو بتانا چاہتا ہوں کہ آرٹیکل 371 کو کوئی ہٹا نہیں سکتا اور نہ ہی ہٹانے کی کسی کی منشا ہے۔‘‘

نریندرمودی حکومت کے چھ سال کے دور اقتدار کے دوران شمال مشرق کی ریاستوں کی تیزی سے ترقی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ اروناچل پردیش میں وزیراعلی پیما کھانڈو کی قیادت میں تیزرفتار سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مبارکباد دینے کے الگ الگ طریقے ہیں لین اروناچل پردیش ہی ایک واحد ایسی ریاست ہے، جہاں لوگ جب ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں تو وہ ’جے ہند‘ پکارتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کےلئے شمال مشرق کا خطہ ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ملک کے سبھی لوگ شمال مشرقی خطے کی ترقی اور یہاں رہنے والے لوگوں کے فلاح وبہبود میں یقین رکھتے ہیں۔ ملک کےلئے شمال مشرق ہمیشہ سے بہت اہم رہاہے۔ اس دشوار گزار علاقے میں بسنے والے قبائلی ہندوستانی ثقافت کےلئے ایک سجاوٹ سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ثقافت اس شعبہ کی ثقافت کے بغیر ادھوری ہی نہیں، معذور بھی ہے۔

مسٹر شاہ نے کہا کہ مرکز میں مسٹر مودی کی قیادت میں حکومت بننے کے بعد شمال مشرقی خطے کے مسئلوں کو دور کرنے لئے تیزی سے قدم اٹھائےگئے جس سے علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہوئے۔ مسٹر مودی نے پچھلے پانچ سال کے دوران شمال مشرق کی ریاستوں کا 30 بار دورہ کیا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وزیراعظم اس علاقے کے لوگوں سے ہر سال چھ بار ملے۔ چودہویں مالیاتی کمیشن نے تہرویں مالیاتی کمیشن کے مقابلے میں شمال مشرق کے بجٹ میں 251 فیصد کا بڑا اضافہ کیا۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ پچھلے تین برسوں کے دوران شمال مشرق میں سڑک راستے کو بہتر بنانےکےلئے 38ہزار کروڑ کے 3800 کلومیٹر لمبے راستوں کو منظوری دی گئی اور اس میں سے 1200 کلومیٹر کو پورا کیا جاچکا ہے۔ شمال مشرق کی 900 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن کو براڈ گیج میں بدلا گیا ہے۔ تریپورہ-سندری ایکسپریس وے نئی دہلی سے تریپورہ کے درمیان شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ خطے کے لوگوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ شمال مشرق کی ریاستوں کی سبھی راجدھانیوں کو سڑک اور فضائی راستوں سے آپس میں جوڑا جائےگا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close