اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آخری سفر پر نکلیں شیلا دکشت، کچھ دیر میں انتم سنسکار

دہلی کی سب سے طویل عرصہ تک وزیراعلی رہیں کانگریس کی قدآور لیڈر شیلا دیکشت کا جسد خاکی نگم بودھ گھاٹ پر پہنچ چکا ہے جہاں کچھ ہی دیر میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ شیلا دکشت کا کل (ہفتہ) کی دوپہر 3.55 بجے ایسکارٹ اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔ 81 سالہ شیلا دکشت طویل عرصہ سے دل کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد سیاسی گلیاروں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ وزیراعظم مودی سے لے کر کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی تک سبھی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دہلی کی کیجریوال حکومت نے ان کے انتقال پر دو دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے، جس کا اعلان خود نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کیا۔

کانگریس کے صدر دفتر میں عام لوگوں اور اہم شخصیات کی طرف سے شیلا دیکشت کا آخری دیدار کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کا جسد خاکی نگم بودھ گھٹ لے جایا گیا۔ وہاں کچھ دیر میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close