تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

آئی پی ایل ورلڈکپ سے بھی بہتر ٹورنامنٹ: ڈیویلیئرز

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے ایک انٹر ویو کے دوران انڈین پریمیر لیگ کو ورلڈکپ سے بھی بہتر ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی لیگ آئی پی ایل کے آس پاس بھی نظر نہیں آتی ہے۔

ایک انٹر ویو کے دوران ڈیویلیئرز نے کہا کہ کوئی لیگ آئی پی ایل کے آس پاس بھی نظر نہیں آتی۔ انہیں معلوم ہے کہ وہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں اس لیے یہ سب کہنا آسا ن ہے لیکن انہوں نے دنیا بھر کے بڑے بڑے میگا ایونٹس کھیلے ہیں اور اس کی بنیاد پر انہیں یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہو رہا ہے کہ آئی پی ایل ورلڈ کپ سے بھی بہتر ٹورنامنٹ ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے گزشتہ سال مئی میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اوراس کے بعد سے وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے مزانسی سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں ٹشوانے اسپارٹنز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیئے۔رواں سال انہوں نے پہلے مشرف مرتضی کی قیادت میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کی اور اس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیئے۔ 35 سالہ بلے باز کو لگتا ہے کہ دنیا کی کسی لیگ کا انڈین پریمیئر لیگ سے مقابلہ نہیں ہے جہاں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اے بی ڈیویلیئرز نے اپنا آئی پی ایل کیریئر دہلی ڈیئر ڈیولس(دہلی کیپٹلس ) کے لیے شروع کیا تھا تاہم اب وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہیں اور رواں سیزن میں انہوں نے 13 میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 442 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور82 ناٹ آؤٹ رہا جو انہوں نے کنگزالیون پنجاب کے خلاف بنایا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close