اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آئی این ایکس میڈیا معاملہ: ضمانت کےلئے ہائی کورٹ پہنچے چدمبرم

کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملے میں ضمانت کےلئے دہلی ہائی کورٹ میں بدھ کو عرضی دائر کی۔

مسٹرچدمبرم فی الحال اس معاملے میں 14دن کی عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی)نے یہ معاملہ درج کیا ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی آئی این ایکس معاملے میں مسٹر چدمبرم پر منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیاہے۔ سابق مرکزی وزیر نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے پانچ ستمبر کے اس حکم کوبھی چیلنج کیاہے جس میں انہیں 19ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سابق مرکزی وزیر کی عبوری ضمانت خاارج کردی تھی۔اس کے بعد سی بی آئی نے 21 اگست کو مسٹرچدمبرم کو گرفتار کرکے 22 اگست کو راؤز ایونیو میں واقع سی بی آئی کے خصوصی جج اجے کمار کہار کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ پہلے انہیں 26 اگست تک سی بی آئی کی حراست میں بھیجا گیا تھا۔ بعد میں سی بی آئی حراست کی مدت کو کئی بار بڑھایا گیا اور پانچ ستمبر کو انہیں 14 دن کےلئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

آئی این ایکس میڈیا معاملہ 305 کروڑ روپے کا ہے۔ مسٹر چدمبرم پر الزام ہے کہ 2007 میں جب وہ ترقی پسند اتحاد حکومت میں وزیر خزانہ تھے، 305 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی حاصل کرنے کے لئے آئی این ایکس گروپ کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے بورڈ کی منظوری دیئےجانے میں مبینہ طور پر بے ضابطگی برتی گئی۔

سی بی آئی نے 15مئی 2017 کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی جبکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ سال منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close