بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

آئی آرسی ٹی سی معاملہ: لالو، رابڑی اور تیجسوی کو ملی ضمانت

دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو،اہلیہ رابڑی دیوی اور ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کو منی لانڈرنگ قانون کے التزام کے تحت انڈین ریلوے کیٹرنگ اور سیاحت کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) سے جڑے معاملے میں پیر کو باضابطہ ضمانت دے دی۔

مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) کے جج ارون بھاردواج نے دسمبر میں آئی آر سی ٹی سی گھپلہ معاملے میں بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو سمیت 20لوگوں کو عبوری ضمانت دے دی تھی اور بعد میں عبوری ضمانت کی مدت 28جنوری تک بڑھا دی تھی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مسٹر یادو، محترمہ رابڑی دیوی اور مسٹر تیجسوی یادو کے خلاف منی لانڈرنگ قانون کے تحت معاملہ درج کیاگیا تھا۔

سی بی آئی نے گزشتہ سال جولائی میں مسٹر لالو پرساد یادو،محترمہ رابڑی دیوی،تیجسوی یادو اور سابق مرکزی وزیر پریم چند گپتا کی اہلیہ سرلا گپتا ،سجاتا ہوٹل کے ڈائیریکٹر اور چانکیا ہوٹل کے مالک وجے اور ونے کوچر،ڈلائٹ مارکیٹنگ کمپنی، جو اب لارا پروجیکٹس کے نام سے جانی جاتی ہے اور آئی آر سی ٹی سی کے مارکٹنگ ڈائریکٹر پی کے گوئل کے خلاف معاملہ درج کرایا۔

سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ نے کوچر کو غلط طریقےسے فائدہ پہنچانے کےلئے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close