Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجیہ سبھا: ’سی اے اے-این آر سی‘ پر ہنگامہ، کارروائی منگل تک کے لیے ملتوی

راجیہ سبھا میں چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے شہریت ترمیمی قانو(سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر(این آئی سی) کے مسئلے پر آج راجیہ سبھا میں اصول نمبر 267 کے تحت بحث کرانے کے اپوزیشن کے مطالبے کو ٹھکرا دیا اور ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔ لیکن جب 12 بجے دوبارہ کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن پارٹی اراکین نے ایک بار پھر ہنگامہ شروع کر دیا۔ بعد ازاں راجیہ سبھا کی کارروائی 3 بجے تک کے لئے پھرمنگل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

قانونی دستاویز ایوان کے میز پر رکھے جانے کے بعد مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انہیں قانونی کام کاج روک کر سی اے اے اور این آر سی کے مسئلوں پر اصول نمبر 267 کے تحت بحث کرانے کے نوٹس ملے ہیں۔ یہ نوٹس جناب غلام نبی آزاد، آنند شرما، ستیش چندر مشرا، ڈیرک اوبرائن اور کےکے راگیش وغیرہ رہنماؤں نے دئےہیں۔ اس کے علاوہ مسٹر سبرمنیم سوامی اور آر کے سنہا نے بھی انہی مسئلوں پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز کا نوٹس دیا ہے۔

مسٹر نائیڈو نے کہاکہ انہوں نے سبھی نوٹسوں پرغور کرنے کے بعد انہیں نامنظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مسئلوں پر الگ سے بحث کرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ رکن صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تجویز میں بحث کے دوران اپنی پارٹی کا نظریہ اور اپنے ان مسئلوں کو رکھ سکتے ہیں۔ خطاب میں ان مسئلوں کا ذکر ہے اور اراکین اس وقت اپنی تشویش بھی ظاہر کرسکتے ہیں۔

مسٹر مشرا نے اس پر اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے کچھ کہنا چاہا۔ اسی دوران مسٹر برائن اور کانگریس کے کچھ لیڈر بھی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے اس مسئلے پرسہولت دےدی ہے اور بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات ہوئی تھی کہ شکریہ کی تجویز میں رکن اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ اپوزیشن اراکین کے اپنی جگہوں پر کھڑے ہوتے ہی چیئرمین نے ایوان کی کارروائی 12بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔ اس سے پہلے مسٹر نائڈو نے کہاکہ شکریہ تجویز اور بجٹ پر بحث کےلئے 12-12گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close