تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

انگلینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی جرسی ہوگی بھگوا

ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ کے دوران آنے والے کچھ میچوں میں آپ بھگوا ڈریس پہنے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ 22 جون کو افغانستان کے خلاف پہلی بار ہندوستانی ٹیم بھگوا رنگ کا ڈریس پہن کر میدان میں اتر سکتی ہے اور اس کے بعد آنے والی 30 جون کو انگلینڈ کے خلاف بھی وہ بھگوا ڈریس پہن کر میدان میں اتر سکتی ہے۔

بتا دیں کہ ہندوستان، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے ڈریس کا کلر تقریباً ایک جیسا ہے یعنی کی نیلا ہے اور آئی سی سی کے ضابطے کے مطابق ایک میچ میں دو ٹیمیں ایک ہی کلر کا ڈریس پہن کر نہیں کھیل سکتیں ہیں۔ اس طرح اگر دیکھا جائے تو افغانستان کے خلاف جب ہندوستانی ٹیم کھیلنے کے لئے میدان میں اترے گی تو اس کے ڈریس کا کلر نیلے کی جگہ کچھ دوسرا کلر ہو سکتا ہے۔ جس سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کلر بھگوا ہوگا کیونکہ اس طرح کی خبریں پہلے سامنے آ چکی ہیں کہ اس کلر کا ڈریس ہندوستانی ٹیم کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری طرف یہ بھی ممکن ہے کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان 22 جون کو ہونے والے میچ میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا ڈریس بدلنے کی جگہ افغانستانی ٹیم کا ڈریس بدلا جائے، لیکن جب ٹیم انڈیا 30 جون کو انگلینڈ کے خلاف میدان پر اترے گی تو اسے ڈریس بدلنا ہی ہوگا۔ ایسا اس لیے ہے کیونکہ آئی سی سی کے ضابطوں کے مطابق میزبان ٹیم کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنا ڈریس نہ بدلے۔

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کا ڈریس بھی ایک ہی رنگ یعنی ہرا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں جب جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا گیا تو جنوبی افریقی کھلاڑی پیلا ڈریس پہنے ہوئے نظر آئے۔ رواں ورلڈ کپ میں صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایسی ہیں جس کے ڈریس کا رنگ کسی دوسری ٹیم کے ڈریس کے رنگ سے میل نہیں کھاتا۔ لیکن باقی دیگر ٹیموں کو اپنے جیسے ڈریس والی ٹیموں کے خلاف کھیلتے وقت ڈریس کا رنگ بدلنے کا خطرہ برقرار رہے گا۔

ورلڈ کپ کی مضبوط دعویداروں میں سے ایک ٹیم انڈیا کی کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین رہی ہے. ٹیم انڈیا نے اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں سے تین میں جیت درج کی ہے۔ جبکہ ایک میچ بارش کے سبب ٹائی ہو گیا تھا۔ گویا کہ ٹیم انڈیا نے اب تک ایک میچ بھی نہیں ہاری ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو ابھی 5 میچ کھیلنا باقی ہے۔ 22 جون کو ٹیم انڈیا، افغانستان کے خلاف، 27 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف، 30 جون کو انگلینڈ کے خلاف، 2 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف اور 6 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close