اپنا دیشتازہ ترین خبریں

انکاونٹر میں ہلاک ہوا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر سے جنگجو بننے والا منان وانی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر سے جنگجو بننے والے 26 سالہ منان وانی سمیت حزب المجاہدین کے دو جنگجوؤں کو جمعرات کو یہاں شاٹ گنڈ نامی علاقہ میں قریب دس گھنٹوں تک جاری رہنے والے مسلح تصادم میں ہلاک کیا گیا۔

کپواڑہ کے لولاب علاقہ کے رہنے والے منان وانی نے رواں برس 5 جنوری کو حزب المجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ منان وانی نے اُس وقت جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، جب وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایپلائیڈ جیولوجی سے پی ایچ ڈی کررہا تھا۔پولیس نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ہیندوڑا کے ستگنڈھ میں صبح انکاونٹر ٹیب شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے 27 سالہ دہشت گرد وانی کے دو ساتھیوں کے ساتھ چھپیے ہونے کی خبر ملی تھی.

اہلکار نے بتایا کہ پولیس لگاتار دہشت گردوں سے خود سپردگی کی بات کہہ رہی تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا. انہوں نے بتایا کہ صبح 9 بجے فائرنگ میں معمولی کمی آئی. اس کے بعد پولیس نے اانکاونٹر والی جگہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا. لیکن 15 منٹ بعد فائرنگ ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close