Khabar Mantra
اترپردیش

گورنمنٹ انٹر کالج منکرہ میں ریزلٹ اور تقسیم انعامات

رام پور:گرام پردھان سنگٹھن کے ضلع جنرل سکریٹری کاشف خان اور پرنسپل اوم پرکاش نے گورنمنٹ انٹر کالج منکرہ میں امتحانی نتائج اور انعامات تقسیم کئے۔ریزولٹ دیکھنے اور انعامات ملنے پر طلبا  کے چہرے کھل اٹھے۔ سبھی ہونہارطلبائ کو انعامات سے نوازا گیا۔گورنمنٹ انٹر کالج منکرہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان پیر کو کیا گیا۔ پرنسپل اوم پرکاش نے طلبا  کی اچھی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کالج کے قیام کے پہلے سال کا نتیجہ ہے۔ 188 طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اچھے نتائج اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ مہمان خصوصی کاشف خان نے امتحانی نتائج اور طلبائ کو انعامات سے نوازا۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا  کو خصوصی طور پر نوازا گیا۔ پروگرام میں کالج کا عملہ اور والدین موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close