اپنا دیشتازہ ترین خبریں

انڈین ریلوے نے دیا نئے سال کا تحفہ، بزرگوں اورخواتین کےلئے نچلی سیٹوں کا بڑھایا کوٹہ

ہندوستانی ریلوے نے بزرگوں اور حاملہ اور 45سال سے زیادہ عمر والی خواتین کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے ان کےلئے ریزرو کوچوں میں نیچے کی برتھوں کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔

ریلوے وزارت کی ترجمان اسمیتا شرما وتس نے یہاں بتایا کہ بزرگ شہریوں، حاملہ خواتین اور 45سال سے زیادہ کی عمر والی خواتین کو سلیپر کوچ میں چھ اور اے سی 2 اور اے سی 3کوچوں میں نیچے کی سیٹوں میں تین تین برتھوں کا کوٹہ دیا گیا تھا۔ ریلوے وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سلیپر کوچ میں چھ کے بجائے سات، اے سی 3 میں تین کی جگہ چار اور اے سی 2 میں اگر ایک سے زیادہ کوچ ہیں تو ہر کوچ میں تین کے بجائے چار برتھ ریزرو رہیں گی۔ اگر اے سی 2 کا ایک ہی کوچ ہوگا تو پہلی تین برتھ ہی ریزروہوں گی۔

محترمہ وتس نے کہا کہ ان زمروں کے مسافروں کےلئے راجدھانی اور دورنتو ایکسپریس گاڑیوں میں اے سی 3کوچ میں چار کے بجائے پانچ اور اے سی 2 میں تین کے بجائے چار نچلی برتھ ریزرو کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ایک ہفتے میں نافذ ہوجائےگا اور نئے سال سے مسافر اس کافائدہ اٹھا سکیں گے۔

ریلوے نے اسی ماہ ہر عمر کی خواتین کےلئے کوچوں میں الگ سے بھی کوٹہ مقرر کیا ہے۔ ان زمروں کے علاوہ ریلوے نے سبھی راجدھانی، دورنتو اور مکمل طورپر اے سی ٹرینوں کے اے سی 3 کوچوں میں خواتین کوٹے میں چھ برتھ الاٹ کیں ہیں۔اس کا فائدہ سبھی خواتین کو ملے گا، چاہے وہ کسی بھی عمر کی ہوں اور اکیلے سفر کریں یا گروپ میں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close