تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

انڈیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی کپتانی 7سالہ بچہ کرے گا

ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرسمس کے اگلے دن سے شروع ہونے والے تیسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں سات سال کے آرچی شلر کو ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا کرنے کا موقع ملے گا جب وہ میزبان ٹیم کے شریک کپتان کی کردار میں میدان پر اتر یں گے۔

سات سال کے لیگ اسپنر شلر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سي جي) پر ہندستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ میزبان ٹیم کے کپتان ٹم پین کے ساتھ شریک کپتان کے کردار میں میدان پر اتریں گے۔ یارا پارک میں پین نے اس کا اعلان بھی کیا تھا، جس دن شلر سات برس کا ہوا تھا۔ 7سالہ آرچی شلر کرکٹ کے مداح ہیں اور تین ماہ کی عمر میں ان میں دل کی ایک بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اب تک ان کی 13 سرجری ہو چکی ہیں۔ انھیں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کی خبر گذشتہ ماہ سامنے آئی تھی جب آسٹریلیا کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی تھی۔

آرچی شلر کو ٹیم میں شامل کرنے کی خبر آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے انھیں دی تھی۔ وہ ہندستان کےخلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس بھی کرچکے ہیں ۔ آسٹریلین ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے میلبورن میں ایک فیملی ڈے کی تقریب میں اس کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ ٹم پین نے اس موقع پر کہا کہ بےشک آرچی اور ان کا خاندان ایک مشکل وقت سے گزرتا رہا ہے، جب ان کے والد نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا کرنا چاہیں گے تو انھوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کی کپتانی کرنا چاہتے ہیں۔ بعض اوقات ہم زندگی جیتے ہیں۔ یہ بہت اچھا ہے، لیکن بعض اوقات ہم خود اپنی زندگی میں ضائع ہوجاتے ہیں، چنانچہ ان جیسا کوئی ہمارے آس پاس ہونا ہمارے گروپ کے لیے بہت متاثر کن ہے۔

یہ بہت اچھا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں اور ہم باکسنگ ڈے پر ان کے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔ ایک ماہ پہلے شلر کے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کی خبر عوامی ہوئی تھی۔ اس مہینے ایڈیلیڈ اوول میں شلر کو ٹیم کے ساتھ پریکٹس کرنے کا بھی موقع دیا گیا تھا۔ شلر کی ماں ساره نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ شلر سنگین بیماری میں مبتلا ہیں اور ہم اس کی زندگی کے ہر دن کو خاص بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شلر بیماری کی وجہ سے اسکول نہیں جا پاتا تھا جس سے ان کے دوست نہیں بن سکے۔ لیکن آسٹریلیا کی کپتانی کرنا ان کا بچپن کا خواب تھا۔ آسٹریلیا کے کپتان پین نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ نے شلر کا خواب پورا کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close