تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

انڈونیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن چیمپئن بنیں سائنا نہوال، یہ خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی

آٹھویں سیڈ سائنا نہوال کی قسمت نے زبردست ساتھ دیا اور انہوں نے اتوار کو فائنل میں اپنی حریف اولمپک چیمپئن اسپین کی کیرولینا مارین کے ریٹائر ہونے سے 350000 ڈالر کے انڈونیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی سائنا نہوال انڈونیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں

سابق نمبر ایک ہندوستانی کھلاڑی فائنل میں پانچویں سیڈ مارین کے خلاف پہلے گیم میں 10 منٹ میں چار۔دس سے پیچھے ہوگئی تھیں کہ مارین نے چوٹ کی وجہ سے میچ چھوڑ دیا اور اس طرح سے سائنا نے اس سال کا اپنا پہلا خطاب حاصل کرلیا۔ سائنا پچھلی بار بھی اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھی اور انہیں تیئ جو ینگ سے شکست کھا کر رنراپ سے اکتفا کرنا پڑا۔

سائنا نے گزشتہ سال دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی اور ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ ڈنمارک، انڈونیشیا ماسٹرس اور سید مودی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close