اترپردیشتازہ ترین خبریں

اننت ناگ مسلح تصادم میں ایک جنگجو ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ میں جمعہ کی علی الصبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو مارا جاچکا ہے۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ’ککر ناگ مسلح تصادم میں ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔ تصادم کے مقام سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ مہلوک جنگجو کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے‘۔ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید کے مطابق علاقہ میں دو سے تین جنگجو موجود تھے۔ علاقہ میں جنگجوؤں کی حمایت میں سڑکوں پر آنے والے لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں ایک احتجاجی نوجوان کے شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع اننت ناگ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کروادی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گڈول ککرناگ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے گذشتہ نصف شب کو مذکورہ علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا ’سرچ آپریشن کے دوران طرفین کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا جس کے بعد مسلح تصادم چھڑ گیا‘۔ انہوں نے مزید بتایا ’تصادم کے مقام سے ایک جنگجو کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ علاقہ میں آپریشن جاری ہے‘۔ اس دوران پولیس سربراہ ایس پی وید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’اننت ناگ کے ککر ناگ علاقہ میں مسلح تصادم جاری تھا۔ علاقہ میں مبینہ طور پر دو سے تین جنگجو موجود تھے۔ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے۔ تلاشی آپریشن جاری ہے‘۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا ہے۔

 

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close