Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

عیدگاہ میں نہیں ہوگی گنیش پوجا

کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ منسوخ،سپریم کورٹ کا اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کا حکم

(پی این این)
نئی دہلی : کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو کے عیدگاہ میدان میں گنیش اتسو معاملہ پر سپریم کورٹ کی نئی بینچ میں سماعت ہوئی ۔ بنگلورو کے چامراج پیٹ عیدگاہ میدان میں گنیش چترتھی پروگرام نہیں ہوگا ۔ یہاں نماز بھی ادا نہیں ہوگی ۔ سپریم کورٹ نے جوں کی توں صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عیدگاہ میدان میں جیسی آج صورتحال ہے ، وہی برقرار رہے گی ۔اس سے پہلے عیدگاہ میدان میں گنیش اتسو منانے کے معاملہ پر تین ججوں کی بینچ نے سماعت شروع کی ۔
وقف بورڈ کی جانب سے بحث کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ 200 سال سے یہ پراپرٹی ہمارے پاس ہے اور کسی دوسری کمیونٹی نے یہاں کبھی کوئی مذہبی پروگرام نہیں کیا ۔ سبل نے کہا کہ سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ سنا چکا ہے ۔ پہلے کبھی کسی نے اس کو چیلنج نہیں دیا ۔
اب 2022 میں کہا جارہا ہے کہ یہ متنازع ہے ۔کپل سبل نے کہا کہ 2022 میں نگم اس کو متنازع بتاتے ہوئے اس پر گنیش اتسو کرنے پر آمادہ ہے ۔ یہ جائیداد 1965 میں بھی دستاویزوں میں وقف کی ملکیت ہے ۔ سبل نے کہا کہ کمشنر کی رپورٹ کی بنیاد پر گنیش اتسو کی اجازت دی گئی، جبکہ اس میدان کو لے کر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے ۔
سبل نے کہا کہ 1964 میں جسٹس ہدایت اللہ نے ہمارے حق میں حکم دیا تھا ۔ یہ وقف ایکٹ کے تحت وقف جائیداد ہے ۔ وقف ہونے کے بعد چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔ اب وقف کی زمین تناع میں ہے ۔بتادیں کہ کرناٹک وقف بورڈ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس میں بنگلورو کے چامراج پیٹ کے عیدگاہ میدان میں گنیش چترتھی پروگرام کی اجازت دی گئی تھی ۔ پھچلے ہفتے کرناٹک ہائی کورٹ نے بنگلورو کے چامراج پیٹ کے عیدگاہ میدان میں گنیش چترتھی پروگرام کے انعقاد کی اجازت دی تھی ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close