اپنا دیشتازہ ترین خبریں

انتخابی نتائج مودی کی حکمرانی کے اختتام کی شروعات: کیپٹن امریندر

پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے تین ریاستوں میں کانگریس کی کارکردگی کو پارٹی کے صدر راہل گاندھی کی قیادت کی جیت قرار دیتے ہوئے اسے نریندر مودی حکومت کے اختتام کا آغاز بتایا۔

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ کانگریس کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی ملک بھر میں آگے بڑھ رہی ہے اور نتائج سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک کے باشندے نریندر مودی حکومت کے تباہ کن اور ترقی مخالف پالیسیوں سے اوب چکے ہیں اور مثبت تبدیلی چاہتے ہیں۔ راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بہترین کارکردگی کے لئے راہل، متحدہ ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ پارٹی راہل کی قیادت میں مضبوط ہوکر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتیجہ ملک کے موڈ کا ایک عندیہ ہے، جو راہل میں ملک کو ترقی کے راستے پر لانے کے نوجوانوں کی تبدیلی دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے مودی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے خود فریب خوردہ محسوس کیا ہے کیوں کہ حکومت پانچ سال قبل کئے گئے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کرپائی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اسي كے ساتھ لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت میں فرقہ وارانہ نفرت اور تشدد کے دائرے کو ختم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی کے لئے ہی نہیں پورے ملک کے لوگوں کے لئے جشن منانے کا وقت ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close