اپنا دیشتازہ ترین خبریں

انتخابی ضابطہ اخلاق معاملہ: الیکشن کمیشن نے مودی کو ایک اور معاملے میں دی کلین چٹ

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ایک اور معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔ کمیشن نے مسٹر مودی کے 21 اپریل کو گجرات کے پاٹن میں دیئے گئے بیان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تسلیم نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر مودی کا گجرات کے پاٹن میں دیئے بیان کا ایک حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس پر دعوی کیا گیا تھا کہ مسٹر مودی نے اپنی تقریر کے دوران اس سلسلے میں کمیشن نے گجرات کے چیف الیکشن افسر سے رپورٹ مانگی تھی۔ رپورٹ ملنے پر کمیشن نے اس کا مطالعہ کیا اور پتہ چلا کہ مسٹر مودی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ غیرشائستہ الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

کمیشن نے جمعہ کو بھی مسٹر مودی کو دو معاملوں میں کلین چٹ دی تھی۔ اس طرح کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے چھ معاملوں میں مسٹر مودی کو کلین چٹ دے چکا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close