Khabar Mantra
اترپردیش

سہارنپور میئر کےلئے نور حسن ملک کو ایس پی نے دیا ٹکٹ

دیوبند:سہارنپور میئر ٹکٹ کے لئے سماج وادی پارٹی اپنے امیدوار کو لے کر مسلسل صلاح ومشورہ کر رہی تھی۔ ایس پی نے ایڈوکیٹ چودھری جاں نثار کا ٹکٹ بھی فائنل کیا تھا۔ لیکن نامزدگی کے آخری دن انہوں نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔ ایسے میں ایس پی ایم ایل اے آشو ملک کے چھوٹے بھائی نور حسن ملک کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ نامزدگی کا آخری تمام جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کی دیر رات تک ایس پی نے ایڈوکیٹ چودھری جای نثار کو اپنا امیدواربنا دیا تھا۔ لیکن نامزدگی کے آخری دن انہوں نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔دیہات سیٹ پر ایس پی ایم ایل اے آشو ملک نے اپنے بھائی نور حسن ملک کو میدان میں اتارنے کے لیے ہائی کمان پر پورا زور لگا رہے تھے۔ جیسے ہی چودھری جاں نثار ایڈوکیٹ نے الیکشن لڑنے سے انکار کیا تو نور حسن ملک کی لاٹری لگ گئی۔ ایس پی نے اب انہیں اپنا امیدوار بنایا ہے۔2017 کے اسمبلی انتخابات میں ایس پی میں دھڑے بندی صاف نظر آئی تھی۔ عمران مسعود سابق کابینہ وزیر آنجہانی راجندر رانا کے بیٹے کارتک رانا کو دیوبند اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دلانے کی پوری کوشش کر رہے تھے۔ دیوبند کے وہی سابق ایم ایل اے معاویہ علی نے ایس پی کے نشان پر اپنا پرچہ داخل کیا تھا۔ لیکن بالکل آخری وقت پر ایس پی ہائی کمان نے کارتک رانا کو امیدوار قرار دے دیا۔ حالانکہ کارتک رانا دیوبند سے اسمبلی الیکشن ہار گئے تھے۔دیہات سیٹ سے ایس پی ایم ایل اےآشو ملک ہیں، جونور حسن ملک کے بھائی ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ بھی چرچا ہے کہ انہیں پیر شوٹ امیدوار کہہ کر ناراضگی پائی جارہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close