اپنا دیشتازہ ترین خبریں

انتخابات سے پہلے بڑھی شیوراج کی مشکلیں، سالے نے تھاما کانگریس کا دامن

مدھیہ پردیش کے انتخابی گھمسان میں چلنے والے شہ اور مات کے کھیل میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اس وقت جھٹکا لگا جب وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے برادر نسبتی سنجے سنگھ نے کانگریس کا دامن تھام لیا۔

مسٹر سنجے سنگھ وزیر اعلی کی اہلیہ سادھنا سنگھ کے بھائی ہیں۔ انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ اور پارٹی لیڈر جیوترادتیہ سندھیا کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کے لوگ ابھی جن کی طرف دیکھ رہے ہیں وہ کمل ناتھ ہیں اور جند واڈا میں علاقے میں ان کی طرف سےکئے گئے کاموں کو سبھی جانتے ہیں سنجے سنگھ کے مطابق ایک دن ایسا آئے گا جب مدھیہ پردیش کمل ناتھ کے نام سے جانا جائے گا

مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت میں ہر طبقہ مایوس ہے اور مسٹر سنجے سنگھ ان تمام طبقوں کے جذبات کے ساتھ کانگریس میں آئے ہیں۔ کانگریس ریاست میں ترقی کا نیا نقشہ کھینچنے کے لئے تگ و دو کر رہی ہے اور مسٹر سنجے سنگھ کے پارٹی میں آنے سے اسے یہ نقشہ بنانے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close