Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

ملک کو فروخت کرنے کی تیاری والا بجٹ: اجے کمار للو

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے مرکزی بجٹ کو مایوس کن، کسان، نوجوان اور بے روزگار مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے، ایل آئی سی، طبی سہولیات جیسی عوامی شعبے میں نجکاری کو بڑھاوا دینا منتخب سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچائے گا۔

مسٹر للو نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی کی نمائندگی کرنے والی خاتون سیکورٹی،نوجوان کے روزگار کے نام پر یہ بجٹ اک دم خاموش ہے۔ تعلیم، صحت، روزی روٹی اور سیکورٹی دینا جمہوری حکومت کی اولین ترجیح اور عوام کا بنیاد حق ہے اسے سرمایہ کاروں کے حوالے کرنا عوام کے ساتھ اعتماد شکنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اترپردیش زراعت پر مبنی ریاست ہے جہاں 60 فیصد سے زیادہ لوگوں روزی روٹی زراعت پر مبنی ہے۔ لگاتار کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا دعوی کرنے کے بعد بھی اس بجٹ میں کسانوں کے لئے کچھ خاص اقدام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریریر میں وزیر خزانہ نے زراعی شعبے کے انشورنس میں کسانوں کی شراکت داری بڑھانے کی بات کہی لیکن تباہ ہونے والی فصلوں کا کتنا معاوضہ کسانوں کو مل رہا ہے اس بارے میں کچھ بھی صاف نہیں بتا سکیں۔ اس سے صرف انشورنس کمپنیوں کا فائدہ ہوگا۔

مسٹر للو نے کہا کہ بے روزگاری سب سے اعلی سطح پر ہے۔ موجودہ حکومت اپنے میعاد کار میں نوجوانوں کو روزگار دینے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close