اترپردیشتازہ ترین خبریں

اناؤ معاملہ: پرینکا کی اہل خانہ سے ملاقات، ہرممکن مدد کا دیا بھروسہ

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا ہفتہ کے روز اچانک اناؤ اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ لڑکی کے گاؤں ہندوپور پہنچیں اور رشتہ داروں سے اکیلے میں ملاقات کی۔ انہوں نے گھر کے اندر متاثرہ کے والد اور بھائی سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔

پرینکا نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور اس کی لڑائی وہ خود لڑیں گی۔ انہوں نے متاثرہ کے والد کو ہر ممکن مدد کا بھروسہ دیا۔ پرینکا نے انتظامیہ کو کٹہرے میں رکھتے ہوئے کہا کہ روز روز ایسے واقعات کیوں ہو رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان دہشت میں ہے اور ملزم گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو اپنا ذاتی نمبر دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ جمعرات کی علی الصبح متاثرہ کو جلا کر مارنے کی کوشش کی گئی۔ شدید طور پر جل چکی متاثرہ کو لکھنؤ لے جایا گیا، جہاں سے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں اس کو منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران دیر رات تقریباً 11 بجکر چالیس منٹ پر متاثرہ کی موت ہو گئی تھی۔ اناؤ میں متاثرہ کے ہی گاؤں کے رہنے والے شیوم اور اس کے چچازاد بھائی شبھم نے رائے بریلی کے لال گنج میں گزشتہ سال 12 دسمبر کو آبروریزی کی تھی اور اس کا ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کر رہے تھے۔

متاثرہ ان کے خوف کی وجہ رائے بریلی کے لال گنج میں اپنے پھوپھی کے یہاں رہ رہی تھی۔ معاملے میں پولیس کی بڑی لاپرواہی اجاگر ہوئی تھی اور کورٹ کے حکم کے بعد 5 مارچ 2019 کو مقدمہ درج ہو پایا تھا۔ واقعہ کے دن متاثرہ رائے بریلی میں پیشی کے لئے آ رہی تھی۔ پرینکا واڈرا کے ساتھ ریاستی صدر اجے کمار للو، پرمود تیواری، انو ٹنڈن سمیت کئی لوگ موجود رہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close