اترپردیشتازہ ترین خبریں

اناؤ سانحہ: بکھری کڑیوں کو جوڑنے کے لئے سی بی آئی پہنچی ماکھی گاؤں

اناؤ ریپ کیس متأثرہ کے ساتھ رائے بریلی میں پیش آئے سڑک حادثے کی جانچ کرر ہی سی بی آئی نے سنیچر کو متأثرہ کے گاؤں پہنچ ماکھی کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھا کئے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کے چار رکنی ٹیم صبح ماکھی تھانہ پہنچی اور وہاں موجود سیکورٹی اہلکا سے مختلف معلومات حاصل کیں۔ اس کےبعد سی بی آئی کے افسران تھانے سے محض ڈیڑھ کلو میٹر کی دوری پرواقع ماکھی گاؤں گئے لیکن متأثرہ کے گھر تالا لگا ہونے کی وجہ سے واپس لوٹ آئے۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ افسران متأثرہ کے وکیل کے گھر بھی گئے اور مقامی افراد سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے افسران نے متأثرہ کی جانب سے پولیس تھانے میں دی گئی 35 عرضیوں کی جانچ کے لئے گئے تھے۔

اس ضمن میں ماکھی تھانہ انچارج نارد منی نے بتایا کہ سی بی آئی کی چار رکنی ٹیم لکھنؤ سے جانچ کے لئے ماکھی گاؤں آئی تھی۔ ٹیم کے اراکین نے گاؤں جاکر جانچ کی ہے۔ جانچ کے بعد ٹیم واپس لوٹ گئی اس وقت متأثرہ کے کنبے کا کوئی بھی رکن موجود نہ تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close