اترپردیشتازہ ترین خبریں

اناؤ ریپ کیس: متاثرہ کے چچا نے کلدیپ سنگھ کے خلاف درج کرایا مقدمہ

اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے گروبخش گنج علاقے میں اتوار کو ہوئے سڑک حادثے میں شدید طور سے زخمی اناؤ ریپ کیس متاثرہ کے چچا نے پیر کو بی جے پی رکن اسمبلی و عصمت دری کے ملزم کلدیپ سنگھ سینگر ودیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

لکھنؤ زون کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشنا نے بتایا کہا کہ متاثرہ کے چچا کی تحریر پر رائے بریلی کے گروبخش تھانے میں بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ، ان کی بھائی منوج سنگھ سمیت دس کے خلاف نامزد جبکہ 15 سے 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں اناؤ کی ایک جیل میں عصمت دری کے الزام میں قید متأثرہ کے چچا مہیش سنگھ نے 72 گھنٹے کی پیرول مانگی ہے۔مہیش سنگھ رائے بریلی سڑک حادثے میں مرنے والی پشپا سنگھ کے شوہر ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close