اترپردیشتازہ ترین خبریں

اناؤ آبرو ریزی معاملے میں خواتین کمیشن کرے گا جانچ

قومی خواتین کمیشن اترپردیش میں اناؤ آبروریزی معاملے کے تناظر میں متاثرہ کے اہل خانہ اور پولیس افسران سے ملنے کے لئے ایک ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجے گا۔ کمیشن کی سربراہ ریکھا شرما نے پیر کو ایک ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اناؤ آبروریزی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ گزشتہ دنوں اناؤ آبروریزی معاملے کی متاثرہ کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں ان کے اہل خانہ اور وکیل کو شدید چوٹ لگی ہے۔

محترمہ شرما نے کہا کہ کمیشن نے اترپردیش پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے پورے معاملے کی رپورٹ کی جانچ کرنے کو کہا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اس معاملے میں تیزی سے کارروائی کی جانی چاہئے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close