اترپردیشتازہ ترین خبریں

انأو سانحہ: متأثرہ کے وکیل کو ایمس میں کیا گیا بھرتی

اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے اناؤ ریپ کیس کی متاثرہ کے بعد اب ان کے وکیل کو بھی منگل کے دن نئی دہلی کے ایمس میں ائیر لفٹ کر دیا گیا۔

متاثرہ کے وکیل کو کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی(کے جی ایم یو) سے لکھنؤ ائیر پورٹ پر لایا گیا اور پھر وہاں سے دہلی کے ایمس کے لئے ائیر ایمبولنس کے ذریعہ لے جایا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 28 جولائی کو رائے بریلی میں سڑک حادثے میں شدید طور سے زخمی ہونے والی اناؤ ریپ متأثرہ کو پیر کے دن سپریمو کورٹ کی ہدایت پر دہلی کے ایمس میں ائیر لفٹ کیا گیا تھا۔اس سڑک حادثے میں متاثرہ کی دو دیگر اہل خانہ کی موت ہوگئی تھی۔

لکھنؤ کی ضلع انتظامیہ نے میڈیکل کالج سے ائیر پورٹ تک ایمبولنس کے پہنچنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔پیر کی دوپہر بعد تک لکھنؤ کے ٹراما سنٹر میں متأثرہ کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت ’نازک لیکن مستحکم‘ ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close