Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہ

جامعہ کے بعد اب شاہین باغ میں ہوئی فائرنگ، ملزم پولس حراست میں

شاہین باغ میں جاری سی اے اے مخالف احتجاج میں آج ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔ جس کے بعد وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ خبروں کے مطابق فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، حالانکہ ائرنگ کرنے والے شخص کو پولس نے حراست میں لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا نام کپل بتایا جا رہا ہے، گولی چلانے شخص نے کہا کہ ہندوستان میں صرف ہندوؤں کی چلے گی۔ اس صورتحال کے بعد شاہین باغ میں مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہیں اور لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔ حالانکہ حالات ابھی یہاں پر معمول پر ہیں اور لوگوں سے صبر وضبط سے کام لینے کی اپیل کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں……شاہین باغ مظاہرہ: 50 دن بعد مودی حکومت پر بنا دباؤ، روی شنکر پرساد بات چیت کے لئے تیار

بتا دیں کہ اس سے قبل جمعرات کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی ایک نوجوان نے گولی چلائی تھی، جس سے ایک طالب علم زخمی ہوا تھا۔ بہرحال فائرنگ کرنے والے شخص کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close