Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

آسام میں کانگریس کا منشور جاری

گوہاٹی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آسام کے گوہاٹی میں پارٹی کا منشور جاری کیا ۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے آپ کو آج پانچ گارنٹی کا ہتھیار دیا ہے۔ یہ منشور آسام کے عوام کی آواز ہے،یہ آسام کے عوام کے تحفظ کرےگا۔ جن میںسی اے اے کو ریاست میں نافذ نہیں کیا جائے گا، چائے باغانوں کے ملازمین کی مزدوری 365 روپے ہوگی،5لاکھ سرکاری نوکریاں اور نجی زمرے میں 25 لاکھ روزگاروں کا قیام ،200یونٹ تک مفت بجلی دی جائے گی اورسبھی خواتین کو 2ہزار روپے تک گھریلو سمان پنشن ۔

واضح رہے کہ آسام الیکشن میں کانگریس کی اشتہاری مہم ان پانچ گارنٹی پر مرکوز ہے ۔آسام ریاستی کانگریس اپنی سوشل میڈیا مہم می بھی اسے زور شور سے اٹھارہی ہے۔ ٹوئیٹر پر کانگریس 5گارنٹی نام سے اکائونٹ بھی بنایا گیا ہے۔ 

اس سے قبل آسام میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس ممبرپارلیمنٹ نے کہا کہ پی ایم مودی نے آپ سے کہا تھا کہ گیس سلنڈر کے دام کم کریں گے ۔یوپی اے کے وقت 400 روپے کا سلنڈر ملتا تھا اور این ڈی اے میں یہ 900روپے کا ملتا ہے ۔نریندر مودی کہتے ہیں کہ ہر گھر میں گیس پنچادیا ،فائدہ کس کو ہوا؟۔غریب کنبوں کو نہیں دو تین بڑے صنعت کاروں کو۔

راہل گاندھی نے مرکزی سرکار کو جم کر نشانہ بنایا ۔انہوں نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری ،افراط زر اور غریبی کی شرح کے سلسلے میں مودی سرکار کی خوب نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سرکار نے کیا بڑھایا ہے۔

بے روزگاری ، مہنگائی ،غریبی اور صرف دوستوں کی کمائی ،یہی نہیں کانگریس لیڈدر اعداد وشمار کے ذریعہ مرکزی سرکار پر نشانہ لگایا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے 9.9کروڑ لوگ وسط آمدنی زمرے کا حصہ تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close