آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

امریکہ کی کشمیر کے حالات پر دونوں ممالک سے امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل

امریكي وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اور ٹاگس نے منگل کو کہاکہ جموں وکشمیر کے معاملہ پر ہندوستان اور پاکستان امن وامان قائم رکھیں۔ مسٹر اورٹاگس نے کہا’’ہم دونوں فریق سے کنٹرول لائن پر امن وامان اور استحکام قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہیں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی حکومت نے پیر کو راجیہ سبھا میں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کیلئے قرارداد پیش کیا تھا۔ اس کے فورا ًبعد صدر رام ناتھ كووند نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو خصوصی حقوق دینے والے آئین کے آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مسٹر اور ٹاگس نے کہا کہ امریکہ جموں وکشمیر کے تازہ حالات پر اپنی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم حکومت ہند کے کشمیر کو لے کر فیصلہ کرنے اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو ریاست بنانے پر اپنی نظر بنائے ہوئے ہیں’’امریکی وزارت خارجہ نے اگرچہ ہندوستان کے اس فیصلہ کی مذمت یا تنقید نہیں ہے۔ مسٹر اور ٹاگس نے کہا’’ہمیں معلوم ہے کہ حکومت ہند اسے اپنے ملک کا اندرونی معاملہ بتا رہی ہے لیکن ہم، لوگوں کو حراست میں لینے کی خبروں کو لے کر فکر مند ہیں‘‘۔ قابل غور ہے کہ پیر کی شام جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close