آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

امریکہ کا سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کو 8 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس فروخت کے فیصلہ کے متعلق کانگریس کی انتظامیہ کو مطلع کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایران کی’ باطن سرگرمیوں‘ کے لیے ہتھیاروں کی فوری فروخت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ کے استحکام اور امریکی دفاع کے لیے خطرہ ہیں اور ایران کے مشرق وسطیٰ سمیت خلیج میں مزید رجحانات کو روکنے کے لیے جلد از جلد ہتھیاروں کی منتقلی کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ ہتھیاروں کی ایسی فروخت کو عموماً کانگریس کی منظوری چاہئے ہوتی ہے لیکن صدر ٹرمپ نے 8 ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری کے لئے وفاقی قانون کے ایسے پہلو کا استعمال کرنے جا رہے ہیں جسے کم ہی کام میں لایا جاتا ہے اور اس کی مدد سے منظوری کے عمل میں کانگریس کا کردار نہیں رہتا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close