آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

امریکہ نے کینسر متاثروں کے علاج کے لئے سرکاری فنڈ پر روک لگائی: وینزوئیلا

امریکہ نے وینزوئیلا کے خلاف معاشی اور مالی پابندیوں کی وجہ سے کینسر یا گردہ کی بیماری سے متاثر بچوں کے لئے مختص سرکاری فنڈ کے استعمال پر روک لگادی ہے۔

وینزوئیلا کے نائب صدر ڈیلسی راڈگج نے جمعرات کو بتایا کہ امریکی حکومت نے وینزوئیلا کی جانب سے علاج کے لئے مختص رقم کے استعمال کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ عام طور سے اس رقم کو سرکاری تیل کمپنی پی ڈی وی ایس اے اور اس کی امریکی معاون کمپنی سٹیگو کے ذریعہ مختص کیا جاتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ’’ انہوں نے پی ڈی وی ایس اے کے سائمن بولویر فاؤنڈیشن اور سٹیگو کے ذریعہ سے خاص طور سے بچوں کے کینسر اور گردوں کے علاوں کے لئے ہر سال مختص کئے جانے والی رقم کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ سائمن بولیور فاؤنڈیشن ایسے سنگین بیماریوں کا بیرون ملک علاج کے لئے مالی امداد دیتی ہے جن کا علاج وینزوئیلا میں نہیں ہوسکتا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close