آئینۂ عالمتازہ ترین خبریںمسلم دنیا

امریکہ نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک دی

واشنگٹن،امریکہ نے پاکستان کے دہشت گرد گروپوں کے خلاف مناسب کارروائی میں ناکام رہنے کے سبب اسے دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روزنامہ دی انڈیپینڈینٹ نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کونی فاکنر نے کہا کہ اگر امریکی کانگریس سے منظوری حاصل ہوجاتی ہے تو دفاع کا شعبہ اب اس فنڈ کا استعمال دیگر ترجیحات والی ضرورتوں پر کرے گا۔
کرنل فاکنر نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشورے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پنٹاگن کے ترجمان نے بتایا کہ اس برس کے آغاز میں بھی امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی 50 کروڑ ڈالر کی مالی مدد منسوخ کردی تھی۔
ٹرمپ حکومت کا ماننا ہے کہ پاکستان ان شدت پسندوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے جنہوں نے پڑوسی ملک افغانستان میں گزشتہ 17 برسوں سے جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

 

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close