آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

امریکہ نے دیا پاکستان کو جھٹکا: ویزا کی مدت 5 سے گھٹا کر کی 1 سال، فیس بھی بڑھائی

دہشت گرد تنظیموں کو تحفظ دینے اور انہیں مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی دنیا بھر میں ہو رہی نکتہ چینی کے درمیان امریکہ نے کل اسے زبردست دھچکہ دیتے ہوئے اپنے ملک میں آنے والے اس کے شہریوں کی ویزا کی مدت پانچ سال سے گھٹا کر ایک سال کردی ہے اور صحافیوں اور میڈیا اہلکاروں کے لئے اس مدت کو پانچ سے کم کرکے صرف تین ماہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں واقع امریکی سفارت خانہ نے منگل کو سرکاری بیان جاری کرکے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی اطلاع دی ہے۔ بیان کے مطابق تجارت‘ سیاحت اور طلبہ کو ویزا میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ پانچ سال کے لئے ہی نافذ رہے گا۔ ویزا فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اب ویزا کی درخواست کے لئے 160ڈالر کی جگہ 192 ڈالر دینا ہوگا۔

بتا دیں کہ امریکہ کے اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی پاکستانی شہری اب امریکہ جاتا ہے تو اسے صرف ایک سال کا ویزا ملے گا۔ یعنی کہ ایک سال کے بعد اسے یا تو اپنے وطن پاکستان واپس لوٹنا پڑے گا یا پھر اپنے ویزے کو دوبارہ ریونیو کرانا ہوگا۔ امریکہ کے اس قدم سے پاکستانی شہریوں کے لیے مشکلوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close