آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اس کا ڈرون مارگرایا

امریکہ نے آبنائے ہرمز کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں اپنے ڈرون طیارے کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے اس کے ڈرون کو مار گرایا۔

ایک امریکی افسر نے جمعرات کو بتایا کہ ڈرون فضائیہ کا ایم کیو۔4 سی ڈرائٹن طیارہ تھا۔ اس سے پہلے پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ہرمزگان صوبہ کے کوہ مبارک علاقے میں ایران کےفضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر آئی آر جی سی کے فضائیہ نے جمعرات کو علی الصبح ایک امریکی جاسوسی طیارہ کو مارگرایا۔

پیر کے دن امریکی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وہ ایرانی سلامتی فورسوں کے دشمنانہ طرز عمل کے پیش نظر اپنے 1000 مزیدفوجیوں کو تعینات کررہا ہے۔ امریکہ نے ایران پر خلیج عمان میں تیل کے ٹینکروں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے حالانکہ ایران نے اس طرح کے الزامات کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close