آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

امریکہ میں ’محمد‘ پسندیدہ ترین ناموں میں شامل

امریکہ میں گزشتہ برس نومولود بچوں کے جو دس نام سب سے زیادہ رکھے گئے ہیں ان میں پیغمبر اسلام ؐ کا نام’محمد‘ بھی شامل ہے جبکہ بچیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام عالیہ ہے۔

امریکی ادارے بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں نومولو بچوں کے جو 10 نام سب سے زیادہ رکھے گئے اْن میں ’محمد‘ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بچیوں کے لیے رکھے گئے 10 پسندیدہ ناموں میں عالیہ شامل ہے۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ 640 بچوں کے نام محمد رکھے گئے، اگر امریکہ میں لفظ محمد کے لیے رائج مختلف اسپیلنگ کو ایک کر دیا جائے تو یہ تعداد اور بڑھ جائے گی۔

مذکورہ اعداد وشمار صرف ایک اسپیلنگ (Muhammad) والے ہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی اسلام ہے اور امریکا میں مقیم مسلمانوں میں اپنے مذہب سے وابستگی مزید پختہ ہوتی جا رہی ہے، اسلام مخالف منفی پروپیگنڈے اور مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی تمام کاوشیں دم توڑتی نظر آتی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close