آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

امریکہ میں فلورنس قہر: 4ہلاک،7لاکھ 22ہزار گھروں کی بجلی کاٹ دی گئی، معمولات زندگی بری طرح متاثر

امریکہ کے نارتھ کیرولینا میں طوفان ’فلورنس‘ کے جمعہ کو سمندر سے ٹکرانے کے بعد ہو نے والی شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کافی تباہی ہوئی ہے۔طوفان کی وجہ سے اب تک چار افراد کی موت ہو گئی ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ولمنگٹن میں طوفان کی وجہ سے درخت گرنے سے ایک خاتون اور اس کے بچے کی موت ہو گئی۔ درخت ان کے گھر پر گرا جس سےماں اور بچے کی موت ہو گئی جبکہ بچے کے والد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔نارتھ کیرولینا کی پینڈر کاؤنٹی میں ایک خاتون کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ طبی ٹیم نے خواتین تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن سڑکوں پر جمع ملبے کی وجہ سے میڈیکل ٹیم عورت تک نہیں پہنچ سکی۔

سمندری طوفان کے مرکز کے مطابق ولمنگٹن کے قریب ہوا کی رفتار تقریبا 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ طوفان کی وجہ سے 7،22،000 گھروں اور عمارتوں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے. انتظامیہ کے مطابق طوفان کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو کئی ہفتوں تک بغیر بجلی کے رہنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ محکموں نے بحالی میں کئی ہفتے لگنے کی بات کہی ہے۔ طوفان کی وجہ سے نارتھ کیرولینا اور ساؤتھ کیرولینا میں ایک میٹر تک بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتے متاثرہ علاقے کا دورہ کر کےصورتحال کا جائزہ لیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close