آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

امریکہ میں سائبر حملے کا اندیشہ، قومی ایمرجنسی کا اعلان

امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ نے کمپیوٹر نیٹ ورک پر غیرملکی سائبر حملے کے اندیشہ کے پیش نظر قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے بدھ کو ایک ایکزیکیوٹیو آرڈر پر دستخط کرکے قومی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا۔

مسٹر ٹرمپ کے اس ایکزیکیوٹیو آرڈر کے تحت امریکی کمپنیوں کو غیرملکی ٹیلی کوم خدمات کا استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ایکزیکیوٹیو آرڈر میں غیرملکی ٹیلی کوم خدمات سے امریکہ کی قومی سیکورٹی کو خطرہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اپنی ہدایت میں کسی کمپنی کانام نہیں لیا ہے۔ سائبر ماہرین کا خیال ہے کہ صدر نے یہ قدم خاص طورپر چین کی ٹیلی کوم کمپنی ہیو وئی کے تعلق سے اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک نے حال ہی میں ہیووئی کی مصنوعات پر شبہ ظاہر کیا تھا چین اس کا استعمال نگرانی کے لئے کرسکتا ہے۔ ٹیلی کوم آلات بنانے والی کمپنی ہیووئی نے جاسوسی سے متعلق الزامات کو خارج کرتے ہوئے ان اندیشوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی مصنوعات سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسٹر ٹرمپ کی ہدایت کا مقصد امریکہ کو غیرملکی دشمنوں سے بچانا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close