آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

امریکہ اور ایران نے قیدیوں کا تبادلہ کرتے ہوئے تہران نے چینی نژد امریکی اور واشنگٹن نے ایرانی اسکالر کو رہا کردیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ منسوخ ہونے اور اس کے نتیجے میں تہران پر اقتصادی پابندیوں کے بعد شدید کشیدگی موجود ہے۔ تہران نے امریکہ سے ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کی رہائی کا اعلان کیا جس کے فورا بعد واشنگٹن کی جانب چینی نژاد امریکی اسکالر زیو وانگ کی وطن واپسی کا اعلان کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’خوشی ہے کہ پروفیسر مسعود سلیمانی اور زیو وانگ کچھ دیر میں اپنے خاندانوں کے ساتھ ہوں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اس حوالے سے مصروفِ عمل رہنے والے تمام افراد کا شکریہ خاص طور پر سوئس حکومت جس نے سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی میں ایران میں امریکی مفادات کا خیال رکھا ہے‘۔ دوسری جانب واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران میں 3 سال سے زائد عرصے تک قید رہنے کے بعد زیو وانگ امریکا واپس آرہے ہیں‘۔

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا خوش ہے کہ ایران نے اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کیا جبکہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ کا بھی شکر یہ ادا کیا۔یرانی عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ زیو وانگ کو مذہبی ہمدردی کے تحت رہا کیا گیا اور امریکا بھیجنے کے لیے سوئس حکام کے حوالے کردیا گیا۔چینی نژاد امریکی اسکالر زیو وانگ کو ایران میں جاسوسی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

پرنسٹن یونیورسٹی میں ایران کے قاجار شاہی خاندانپر تحقیق کرنے والے ڈاکٹریٹ کے طالب علم کو اگست 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی اِرنا نے کہا کہ مسعود سلیمانی کو ایک برس کی غیرقانونی حراست کے بعد رہا کردیا گیا اور سوئٹزرلینڈ میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔خیال رہے کہ مئی 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close