اترپردیشتازہ ترین خبریں

امروہہ: این آئی اے نے دس مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے متاثر حرکت الحرب اسلام نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے اترپردیش کے گیارہ اور دہلی کے چھ ٹھکانوں پر چھاپے مار کر دس لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

این آئی اے کی آج یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق دہلی پولیس، اترپردیش پولیس او راترپردیش کے انسداد دہشت گردی دستہ کی مدد سے دہلی کے جعفرآباد اور سیلم پور سمیت چھ مقامات اور اترپردیش کے امروہہ ، لکھنؤ ، میرٹھ او رہاپوڑ کے گیارہ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

اس پورے ماڈیول کے ماسٹر مائنڈ مفتی محمد سہیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ این آئی اے کے مطابق اس تنظیم سے وابستہ افرا اہم اداروں اور حساس مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنارہے تھے۔ چھاپے ماری کے دوران 25کلوگرام دھماکہ خیز مادہ، 12 پستول، ایک دیسی راکٹ لانچر، 150کارتوس۔ 112الارم گھڑیاں، موبائل فون سرکٹ، بیٹری، بجلی کے تار،91موبائل فون، 134 سم کارڈ، تین لیپ ٹاپ اور تقریباًساڑھے سات لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں۔ چھاپے کے دوران آئی ایس آئی ایس سے متعلق دستاویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close