اپنا دیشتازہ ترین خبریں

امرتسر ریل حادثہ: صدر جمہوریہ کووند، پی ایم مودی اور راہل نے صدمے کا اظہار کیا

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند ، وزیراعظم نریندر مودی ، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی سمیت مختلف جماعتوں کے لیڈروں، ریاست کے گورنر، وزرائے اعلی، دہلی سمیت مختلف مرکزکے زیرانتظام ریاستوں کے ڈپٹی گورنروں اور وزرائے اعلی نے پنجاب کے امرتسر میں ریلوے ٹریک پر ہوئے حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس کے شکار لوگوں کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر کووند نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ پنجاب کے امرتسر میں ریلوے ٹرین پر ہوئے حادثہ کے بارے میں سن کر (مجھے) گہرا صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بلا شبہ ریلو ے کے حکام اور مقامی انتظامیہ حادثہ کے شکار لوگوں کی مدد کے لئے ضروری ا قدام کررہے ہیں۔ اس حادثہ میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے امرتسر میں ٹرین حادثہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری طورپر ضروری مدد دستیاب کرانے کے لئے کہا ہے۔

مسٹر مودی نے حادثہ کے فوراََ بعد ٹوئٹ کیا کہ امرتسر میں ٹرین حادثہ سے گہراصدمہ ہوا ہے۔ یہ نہایت دردناک حادثہ ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدری ظاہر کی ہے اور زخمیوں کے جلد صحتمند ہونے کا خواہش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے حکام کو متاثرہ کنبوں اور زخمیوں کو فوراََ ضروری مدد دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ امرتسر میں آج ایک خطرناک حادثہ میں دسہرہ دیکھ رہے کم از کم پچاس لوگوں کی ٹرین کی زد میں آجانے سے موت ہوگئی۔

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بھی حادثے پر گہری ہمدری کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور پارٹی کے کارکنوں کو جگہ پر فوری مدد فراہم کرنے کے لئے کہا ہے. راہل نے ٹویٹ کیا کہ، "پنجاب میں ٹرین حادثے میں 50 افراد کی موت ہوئی. اس حادثہ میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے اور میں زخمی افراد کو تیزی سے بحال ہو نے کی دعا کرتا ہوں”

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close