اپنا دیشتازہ ترین خبریں

امت شاہ کے گھر کے سامنے یو پی ایس سی کا امتحان دینے والے طلباء کا مظاہرہ

ہندی میڈیم سے سنٹرل پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کا امتحان دینے والے ہزاروں طلبا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے گھر کے سامنے آج زبردست مظاہرہ کیا۔

ان طلبا کا کہنا ہے کہ 2011میں یو پی ایس سی کے امتحان میں سی سیٹ نافذ ہونے کی و جہ سے ہندی اور دیگر زبان کے امتحان دینے والے طلباء کا انتخاب کم ہوگیا تھا۔ یو پی ایس سی کے ذریعہ قائم کردہ نگویکر کمیٹی نے بعد میں اس وقت امتحان میں ناکام رہنے والے طلباء کو نقصان کی تلافی کا موقع فراہم کرنے کی سفارش کی تھی لیکن حکومت نے اب تک ان طلباء کو وہ موقع نہیں دیا ہے۔

طلباء کی اس مانگ کی حمایت کرتے ہوئے دو سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے حکومت کو خط لکھا۔ طلباء نے اس مانگ پر کئی جگہ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ طلباء جب امت شاہ کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرنے پہنچے تو وہاں پولیس پہنچ گئی اور اس نے طلبا کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس اور طلباء کے مابین ہوئے تصادم میں کچھ طلبا کو چوٹیں بھی آئیں اور پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close