اپنا دیشتازہ ترین خبریں

امت شاہ کی کارکنان کو ہدایت، لوک سبھا انتخابات میں تمام سیٹوں پر جیت کے لئے کریں کام

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے پارٹی کارکنوں سے اسمبلی انتخابات میں شکست کو پیچھے چھوڑ کر پورے اعتماد کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہو جانے اور تمام گیارہ سیٹوں پر بی جے پی کی جیت کے لئے کام کرنے کی اپیل کی۔

مسٹر شاہ نے آج یہاں چار لوک سبھاحلقوں کے بوتھ صدور کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں شکست سے اعتماد کو کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سینہ تان کر مودی اور ریاست کی سابقہ رمن حکومت کے کاموں کی فہرست لیکر گھر گھر رائے دہندگان کے پاس جائیے، عوام آپ کا دروازے کھول کرانتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے بوتھ صدور کی آخری 27ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی کی قیادت میں پھر سے بی جے پی کی حکومت بننا یقینی ہے۔ چھتیس گڑھ کے کارکنوں کو ریاست میں اقتدار سے ہٹنے کے دو مہینہ کے اندر ہی تمام سیٹوں پر پارٹی کو جیت دلاکر دکھانا ہے کہ ان میں آسمان چھونے کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری طاقت لگانی ہے اور محنت و مشقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

مودی حکومت او ر سابقہ رمن حکومت کے کام کاج اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے ریاست کی بھوپیش حکومت کو جم کر نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ دو مہینہ میں ہی ریاست کے لوگوں کو رمن حکومت اور چٹ فنڈ کی حکومت کا فرق سمجھ میں آگیا ہے۔ وہ آتے ہی گھپلے کرنے کی تیاری میں مصروف ہوگئی ہے ۔ اسی لئے اس نے سی بی آئی کے ریاست میں جانچ کرنے پر روک لگا دی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close